معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی یہ بلی 1967ء کو پیدا ہوئی اور 2005ء کو مر گئی۔ یوں یہ پورے 38 سال زندہ رہی۔
"Guinness Book of World” کے مطابق اس بلی کا نام "Creme Puff” تھا اور یہ 38 سال تین دن زندہ رہی۔
دوسری طرف "cathealth.com” کی ایک تحقیق سے ثابت ہے کہ بلی کی اوسط عمر 14 تا 16 سال ہوتی ہے۔ ایسے میں مذکورہ بلی کی 38 سال تین روز پر مشتمل لمبی زندگی کسی عجوبہ سے کم نہیں۔