سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق یورپی ملک ’’ویٹی کن سٹی‘‘ (Vatican City) دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں بسنے والوں میں سے ایک بھی شخص قید نہیں۔
"worlddata.info” کے مطابق ’’ویٹی کن سٹی‘‘ کی کُل آبادی 1000 نفوس پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بھی ہے۔
اس فہرست میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ قیدی رکھنے والا ملک امریکہ ہے، جہاں ہر 1 لاکھ افراد میں سے 629 قید ہیں۔ اس طرح 580 قیدیوں کے ساتھ روانڈا دوسرے، 576 قیدیوں کے ساتھ ترکمانستان تیسرے، 510 قیدیوں کے ساتھ کیوبا چوتھے، 445 قیدیوں کے ساتھ تھائی لینڈ پانچویں، 434 قیدیوں کے ساتھ پانامہ چھٹے، 381 قیدیوں کے ساتھ برازیل ساتویں، 347 قیدیوں کے ساتھ ترکی آٹھویں، 326 قیدیوں کے ساتھ روس نویں اور 287 سیشلز دسویں نمبر پر ہے۔
دی گئی فہرست میں 37 قیدیوں کے ساتھ پاکستان 44 ویں پوزیشن جب کہ 35 قیدیوں کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت کی پوزیشن 46 ویں بنتی ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)