کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں انگور کھانے سے پہلے اس کے دانوں کا چھلکا کیوں اُتارا جاتا ہے؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے جاپانیوں کے اس عمل کی دو وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک یہ کہ اہلِ جاپان سمجھتے ہیں کہ انگور کے دانوں کا چھلکا گندا ہوتا ہے، جسے کھانے سے بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ دوسری وجہ یہ کہ چھلکا اتار کر کھانے سے انگور کی تلخی (Bitterness) دور ہوتی ہے اور اس کا مزہ دوبالا ہوتا ہے۔