جاپان میں جنرل یا سپر سٹوروں میں چوری کی واردات روکنے کے لیے ایک انوکھا طرزِ عمل اختیارکیا گیا ہے۔
معلومات عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "didyouknowblog.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق جاپان میں چوروں کو ایک مخصوص رنگ کی کرکٹ سائز کی گیند سے مارا جاتا ہے، جو زمین یا چور کے جسم کو چھوتے ہی مائع رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یوں چور کے کپڑوں پر وہ مخصوص رنگ پڑ جاتا ہے۔
تحقیق کہتی ہے کہ پھر جس طرف بھی چور جاتا ہے جاپانی پولیس اُسے باآسانی پہچان لیتی ہے اور اُسے پکڑ کر حوالات کی سیر کراتی ہے۔