کیا آپ جانتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والی سڑک کا ایک حصہ سبز کیوں ہے؟
اگر نہیں پتا، تو چلیے ہم بتا دیتے ہیں کہ سڑک کا مذکورہ سبز حصہ گاڑی کے لیے ایندھن کے طور پر کام دے گا۔
جی ہاں، انگریزی ویب سائٹ "didyouknowblog.com” کی ایک تحقیق کے مطابق انگلینڈ میں سڑکوں پر آزمائشی تجربات جاری ہیں کہ برقی گاڑیاں (electric vehicles) ان پر گزرتے وقت چارج بھی ہوتی ہوں۔
تحقیق میں رقم ہے کہ اس حوالے سے انگلینڈ میں سڑکیں بچھائی جا چکی ہیں اور ان میں کیبلز کو الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کرنے کے لیے بھی دفن کیا جاچکا ہے۔