بیگم کلثوم نواز کی زندگی پر اک نظر

بیگم کلثوم نواز شریف پاکستانی سیاست دان، رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات تھیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق کلثوم پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) تھیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر اور تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہیں۔
مرحومہ بیگم کلثوم نواز لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعۂ پنجاب سے ایم اے کیا۔
مرحومہ کے دو بہن بھائی ہیں۔ آپ نے تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف سے شادی کی تھی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔
آپ 11 ستمبر 2018ء کو لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔