وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے مشہور شاعر، سفرنامہ نگار، کالم نگار، ادیب، کئی مشہور ملی نغموں کے خالق اور انجمنِ ترقیِ اُردو پاکستان کے معتمدجمیل الدین عالیؔ 20 جنوری 1925ء کو متحدہ ہندوستان کے مشہور شہر دہلی میں پیدا ہوئے ۔
آپ کوجیتے جی جتنی پذیرائی نصیب ہوئی وہ بہت کم شخصیات کو نصیب ہوتی ہے۔ ہلال امتیاز 2004ء، تمغائے حسن کارکردگی 1991ء، آدم جی ادبی انعام 1960ء، داؤد ادبی ایوارڈ 1963ء، یونائٹڈ بینک ادبی ایوارڈ 1965ء، حبیب بینک ادبی ایوارڈ 1965ء، کینیڈین اردو اکیڈمی ایوارڈ 1988ء، اور سنت کبیر ایوارڈ، اردو کانفرنس دہلی 1989ء جیسے اعزازات سے جیتے جی آپ کو نوازا گیا۔ آپ کی تقریباً16 مختلف شعر و شاعری اور نثر کی کتب منصۂ شہود پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
آپ 23 نومبر 2015ء کو وفات پاگئے اور کراچی میں آرمی کے بیزرٹا قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔