جن لوگوں کے بال جھڑتے ہیں ان کے لیے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں ایک آسان سا علاج تجویز کرتے ہیں۔ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ "کار آمد گھریلو غذائی نسخے” کے نام سے صبا رشید کر چکی ہیں۔ اس اردو کتاب کے صفحہ نمبر 79 پر ڈاکٹر صاحب علاج کچھ یوں بتاتے ہیں: "لیموں کے رس کی سر میں مالش کرکے سر دھونے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔”