12 مارچ کو انقلابی شاعر حبیب جالبؔ گزر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے انقلابی شاعر حبیب جالبؔ 1928ء میں دسوہہ ضلع ہوشیار پور ’’بھارتی پنجاب‘‘ میں پیدا ہوئے۔ اینگلو عربک ہائی اسکول دہلی سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول جیکب لائن کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی۔ روزنامہ جنگ اور پھر لائل پور ٹیکسٹائل مل سے روزگار کے سلسلے میں منسلک ہوئے۔
آپ نے ایوب خان اور یحییٰ خان کے دورِ آمریت میں متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ آپ کو 1960ء کے عشرے میں جیل جانا پڑا اور وہاں آپ نے کچھ اشعار لکھے ’’سرِمقتل کے عنوان سے‘‘ جو حکومتِ وقت نے ضبط کر لیے لیکن انہوں نے لکھنا نہیں چھوڑا۔ آپ نے 1960ء اور 1970ء کے عشروں میں بہت خوبصورت شاعری کی جس میں آپ نے اس وقت کے مارشل لا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
نومبر 1997ء میں جب اس وقت کے حکمراں جنرل پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگائی، تو مشرف کے سیاسی مخالفین کے جلسوں میں حبیب جالبؔ کی شاعری دلوں کو گرمانے کے لیے پڑھی جاتی تھی۔

حبیب جالب کی نظم کا اک ٹکڑا (Photo: pakinside.com)

وکی پیڈیا کے مطابق آپ کا انتقال 12 مارچ 1993ء کو ہوا ۔