گوہر نامی ایک طوائف نے اکبر اِلہ آبادی سے درخواست کی کہ حضرت کوئی شعر میرے لیے بھی ہوجائے۔
اکبر نے فی البدیہہ یہ شعر کہہ دیا:
خوش نصیب آج بھلاکون ہے گوہر کے سوا
سب کچھ اللہ نے دے رکھا ہے، شوہر کے سوا
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب کِشتِ زعفران مطبوعہ الفیصل پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 86 سے انتخاب)