"guinnessworldrecords.com” کے مطابق امریکی رہائشی "Howard Tucker” دنیا کے معمر ترین ڈاکٹر ہیں جو آج بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں (The Oldest Practicing Doctor)۔
26 فروری 2021ء کو 98 سال 231ویں دن اُن کا نام گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں معمر ترین کام کرنے والے ڈاکٹر کے طور پر درج کیا گیا۔ حالیہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوئے مگر اپنی 100ویں سال گرہ کے موقع پر "zoom” کے ذریعے نئے ڈاکٹروں کو پڑھاتے پائے گئے۔