8 مئی کو پوری دنیا میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں کو منتقل ہوتی ہے۔ یہ دراصل خون کی بیماری ہے۔ یہ جب کسی بچے کو لاحق ہوتی ہے، تو پھر اس کی وجہ سے متاثرہ بچے کے وجود میں اعلیٰ اور معیاری خون ناکافی مقدار میں بنتا ہے۔ اس میں متاثرہ بچہ پوری زندگی دوسروں کے خون اور ہمدردی کے رحم و کرم پر جیتا ہے۔