وکی پیڈیا کے مطابق سدا بہار آواز رکھنے والی زبیدہ خانم 19 اکتوبر 2013ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔
وہ 1935ء میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ قیامِ پاکستان کے بعد لاہور ہجرت کی۔ 1951ء میں فلم ’’بِلو‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، مگر اانہیں شہرت فلم ’’بابو‘‘ سے ملی۔
انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکساں مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے کل 244 گیت گائے۔ انہوں نے بطوراداکارہ بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق اپنے کیریئر کے عروج پر انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کے معروف کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کر کے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔