انڈونیشیا کے ایک آتش فشاں کے حوالہ سے مشہور ہے کہ اس سے نیلے رنگ کا لاوا اُگلتا ہے۔
انگریزی کی کئی مشہور ویب سائٹس پر یہ تحقیق شائع کی گئی ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک آتش فشاں ایسا ہے جس سے نیلے رنگ کا لاوا اگلتا ہے۔
لیکن دوسری طرف انگریزی کی ایک مشہور ویب سائٹ "dailymail.co.uk” اس کی ترید میں ایک نئی تحقیق سامنے لائی ہے کہ دن کے وقت اس آتش فشاں سے ’’سلفر‘‘ دہکتی ہوئی آگ کی شکل میں بالکل سرمئی رنگ کا نکلتا ہے، مگر صرف رات کی تاریکی میں اس کا رنگ نیلا دکھائی دیتا ہے۔ بظاہر یہ نیلا بالکل نہیں ہے۔
ڈیلی میل کی اس تحقیق کو مزید تقویت "nationalgeographic.com” کے ایک تحقیق مضمون "Stunning Electric-Blue Flames Erupt From Volcanoes” سے مل جاتی ہے، جسے "Brian Clark Howard” نامی محقق نے تحریر کیا ہے۔