انگلینڈ کے شہر لندن میں "Public Semi-Transparent Toilet” کے نام سے ایسے ٹوائلٹ متعارف کیے گئے ہیں جن میں رفع حاجت کرنے سے بیشتر لوگ ڈرتے ہیں۔ کیوں کہ ان کا جائزہ لینے سے ایسے لگتا ہے کہ سیمی ٹرانسپیرنٹ شیشے سے بنے ان ٹوائلٹوں میں لوگ باہر سے نظر آئیں گے، مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔
تحقیق میں رقم ہے کہ اس قسم کے ٹوائلٹ کے اندر بیٹھا ہوا شخص باہر سے نظر نہیں آتا۔ ہاں، البتہ اندر بیٹھے ہوئے شخص کو باہر کا ماحول صاف نظر آرہا ہوتا ہے۔
"vondy.wordpress.com”کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے ٹوائلٹ کو لندن میں Don’t Miss a Sec (یعنی ایک بھی لمحہ ضائع مت کیجیے) کہتے ہیں۔
"upi.com” کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے ٹوائلٹ چائینہ میں بھی قائم کیے گئے ہیں۔