انگلینڈ کے ایک گاؤں "Shitterton” کے لوگوں نے چوروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اب اگر آپ میں دم ہے، تو 1.5 ٹن بھاری اس پتھر کے سائن بورڈ کو چوری کرکے دکھائیں۔‘‘
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق انگلینڈ کے "Shitterton” گاؤں کے لوگوں کو گاؤں ہی کے سائن بورڈ کی بار بار چوری ہونے کی شکایت تھی۔ بالآخر تنگ آکر انہوں نے 1.5 ٹن بھاری پتھر کو نئے سائن بورڈ کے طور پر منتخب کرلیا اور اس پر اپنے گاؤں کا نام جلی حروف میں رقم کرکے ٹھیک اسی جگہ نصب کرلیا جہاں سے دیگر ہلکے سائن بورڈ چوری ہوتے تھے۔ اس کے ساتھ چوروں کو چیلنج کیا گیا کہ "اب اگر کسی میں دم ہے، تو اِسے چوری کرکے دکھائے۔”