بی بی سی اُردو سروس کے مطابق ’’انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں’’تروپتی مندر‘‘ دنیا کا امیر ترین مندر ہے۔ مندر کے’’ تروملا تروپتی دیوستھانم‘‘ (ٹی ٹی ڈی) ٹرسٹ نے بتایا ہے کہ اس کے پاس 10.3 ٹن سونا اور بینکوں میں 5,300 کروڑ روپے ہیں۔ انڈیا بھر میں اس کے پاس 960 پراپرٹیز ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران میں اس سرمایہ کاری میں 2,900 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘