ایک حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ حاملہ خواتین کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ننھا مہمان لڑکا ہے یا لڑکی؟
انگریزی کی ایک مشہور تحقیقی ویب سائٹ "tinyfacts.tumblr.com” کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر کوئی خاتون حمل کے دوران میں زیادہ کھاتی ہے، تو جان لیں کہ آنے والا مہمان بچہ ہوگا اور اگر وہ حمل کے دوران کم کھایا کرتی ہے، تو پھر آنے والا مہمان ننھی پری ہے۔
دوسری طرف "dailymail.co.uk” کی ایک تحقیق بتاتی ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنی پہلی اولاد بچے کی شکل میں دیکھنا چاہتی ہے، تو اسے چاہئے کہ وہ صبح بھرپور ناشتہ کرے۔
تحقیق کے مطابق جو خواتین صبح ناشتہ نہیں کرتیں، ان کی اولاد ننھی پری کی شکل میں دنیا میں تشریف لاتی ہے۔