"wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق آسمانی بجلی دو قسم کی ہوتی ہے۔  پہلی قسم مثبت (Positive) جب کہ دوسری منفی (Negative) کہلاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق آسمانی بجلی کی منفی قسم 95 فی صد زمین تک رسائی حاصل کرتی ہے اور مثبت صرف 5 فی صد۔
تحقیق میں رقم سب سے عجیب و غریب بات یہ ہے کہ زمین پر پہنچنے والی 95 فی صد منفی بجلی اتنی خطرناک اور نقصان دہ نہیں ہوتی، جتنی 5 فی صد مثبت بجلی ہوتی ہے۔ زمین پر تباہی مچانے والی اور ہمیشہ جنگلوں میں آگ لگانے کا سبب بننے والی بجلی یہی مثبت اور 5 فی صد والی قسم ہی ہوتی ہے۔