(لفظونہ: عجیب و غریب) مانتے ہیں کہ اس خاتون کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ سے زیادہ ہے؟ اس کو آسان الفاظ میں سمجھنا ہو، تو جان لیں کہ یہ بال ایک نارمل خاتون کے قد سے تقریباً 4 گنا بڑے ہیں۔
یہ بات کئیوں کے لیے حیران کن ہوگی کہ چائینہ کی "Xie Qiuping” دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے والی خاتون ہیں، جن کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ اور 5.54 انچ ہے۔
یہ عجیب و غریب تحقیق انگریزی کی ایک ویب سائٹ "factswt.tumblr.com” کی شائع شدہ ہے جس کے مطابق مذکورہ خاتون دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کے حوالہ سے مشہور ہیں۔