کیا آپ خرگوش کے بارے میں یہ عجیب و غریب حقیقت جانتے ہیں کہ وہ اپنے پیچھے دیکھنے کے لئے گردن نہیں ہلاتا؟
جانوروں کے حوالے سے عجیب و غریب تحقیقیں سامنے لانے والے مشہور انگریزی ویب سائٹ "animalanswers.co.uk” کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خرگوش اپنے گرد و پیش کا جائزہ لینے کے لئے گردن پیچھے کی طرف بالکل نہیں موڑتا۔
تحقیق کے مطابق خرگوش کی آنکھیں قدرتی طور پر سر کے ایسے حصے میں نصب ہیں جس سے وہ کسی بھی ماحول کا 360 ڈگری میں نظارہ کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خرگوش کی آنکھوں میں پینورامک وژن (Panoramic Vision) قدرتی طور پر نصب ہوتا ہے، جس سے وہ کھڑے کھڑے بغیر سر ہلائے اپنے گرد و پیش کا باآسانی جائزہ لے سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق خرگوش بغیر سر ہلائے اپنے سر کے اوپر منڈلانے والی چیزوں کو بھی دیکھ سکتا ہے۔