کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ کس قوم کے لوگ اپنے وطن کے لئے میدان جنگ میں لڑ کر قربان ہونا چاہتے ہیں؟
یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ ایک نہیں بلکہ دو قومیں ہیں۔ ان میں سے ایک فجی (Fiji) اور دوسری مراکو (Morocco) ہے۔
دونوں قوموں کے ہر 100 میں سے 94 لوگ اپنے وطن کے لئے میدانِ جنگ میں لڑ کر قربان ہونا چاہتے ہیں۔
اس طرح یہ بھی عجیب و غریب بات ہے کہ دنیا میں سب سے کم جاپانی قوم ہے جو اپنے وطن کے لئے لڑ کر قربان ہونا چاہتی ہے۔
یہاں ہر 100 میں سے صرف 11 لوگوں کا یہ جذبہ ہے کہ وہ وطن کے نام پر قربان ہوں۔