سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر متحرک صفحے "Factz Verse” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شان دار ہوٹل ویت نام میں قائم ہے جسے ’’سونے کا بنا دنیا کا پہلا ہوٹل‘‘ مانا جاتا ہے۔
اس ہوٹل کے نہ صرف گیٹ بلکہ ٹوائلٹ، نشستیں، دیواریں، کمرے حتی کہ چائے پینے کے کپ تک سونے کے بنے ہیں۔
"www.uniqhotels.com” کے مطابق اس ہوٹل کا نام "Dolce Hanoi Golden Lake” ہے، جو ویت نام کے دارالحکومت "Hanoi” میں قائم ہے۔ ہوٹل میں 342 گیسٹ روم ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)