کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک نارمل مرد دن میں کتنی مرتبہ پلکیں جھپکاتا ہے؟
اگر نہیں معلوم تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ ایک عام نارمل مرد پورے دن میں 15,000بار پلکیں جھپکاتا ہے۔
یہ تحقیق انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "didyouknow.com”کی شائع شدہ ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق ایک عجیب و غریب بات یہ ہے کہ یہاں بھی خواتین مردوں پر سبقت لئے ہوئی ہیں، یعنی مردوں کے مقابلہ میں خواتین دو گنا پلکیں جھپکاتی ہیں۔
مطلب اگر مرد حضرات 24 گھنٹوں میں 15,000 بار پلکیں جھپکاتے ہیں، تو خواتین 30,000 بار جھپکاتی ہیں۔