کیا آپ کو علم ہے کہ ہاتھ کی انگلیوں کے ناخن پاؤں کی انگلیوں کے مقابلے میں کتنی تیزی سے بڑھتے ہیں؟
انگریزی کی معلومات عامہ کی مشہور ویب سائٹ "didyouknow.com” کی ایک تحقیق کے مطابق ہاتھ کی انگلیوں کے ناخن پاؤں کی انگلیوں کے مقابلے میں 4گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔
اس طرح ڈاکٹر سارا بریوئر اور ڈاکٹر نومی کرافٹ کی مشترکہ تصنیف "100 1facts about Human body”میں رقم ہے کہ ناخن ایک ماہ میں تقریباً 5 ملی میٹر یا 0.2انچ بڑھتے ہیں۔
اگر ناخنوں کو نہ کاٹا جائے تو یہ 30سینٹی میٹر یا 12انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔مذکورہ کتاب میں یہ بھی رقم ہے کہ انگلی کے ناخن کو جڑ سے لے کر آخری سرے تک بڑھنے میں 6 ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔