معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق سالِ رواں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ امریکہ کی "google.com” ہے۔
اس فہرست میں دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر بھی بالترتیب امریکی ویب سائٹیں”youtube.com”، "facebook.com”، "instagram.com” اور "twitter.com” ہیں۔ اس طرح چھٹے نمبر پر چائینہ کی ویب سائٹ "baidu.com”، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بالترتیب امریکی ویب سائٹیں "wikipedia.com” اور "yahoo.com” ہیں۔ نویں نمبر پر روسی ویب سائٹ "yandex.ru” جب کہ دسویں نمبر پر بھی امریکی ویب سائٹ "whatsapp.com” ہے۔
25 ویب سائٹوں کی اس فہرست کے آخر میں روسی ویب سائٹ "dzen.ru” دی گئی ہے۔
اس طرح دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹوں میں 15 صرف امریکہ کی ہیں، جن میں "amazon.com”، "linkedin.com” اور "netflex.com” بھی شامل ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)
2023ء، سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ
