یہ تو تقریباً سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے فنگر پرنٹس ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں مگر یہ شائد ہی کوئی جانتا ہو کہ فنگر پرنٹس کی طرح انسانی زبان کا پرنٹ بھی دنیا میں موجوددوسرے تمام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ زبان انسانی جسم میں سب سے مضبوط پٹھا (Muscle) ہے۔
انسانی زبان کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ چاہے انسان سو بھی رہا ہو، مگر یہ وقتاً فوقتاً لعاب دہن نیچے حلق تک لے جانے کا فعل سر انجام دیتا ہے۔