"La Petite Syrah” فرانس کی وہ کیفی ہے جس کی انتظامیہ بدتمیز صارفین (Customers) سے کافی کے پیسے نارمل زیادہ چارج کرتی ہے۔
"delish.com” کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر "Nice” میں ایک "La Petite Syrah” نامی کیفی کی انتظامیہ اُن لوگوں سے مناسب اور مقررہ پیسے لیتی ہے جو سٹاف کو کافی آرڈر کرتے وقت "bonjour, un café, s’il vous plait” (hello, a coffee, please) جیسے الفاظ شایستگی سے ادا کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے کسٹمرز کو صرف 1.40 یورو کے عوض تگڑی کافی ملتی ہے۔
اس کے برعکس جو لوگ بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں یا "un café, s’il vous plait,” (a coffee, please) جیسے الفاظ ادا کرتے ہیں، انھیں ایک طرح سے سزا کے طور پر 4.25 یورو کے عوض کافی ملتی ہے۔
فرانس کی وہ کیفی جو بدتمیز کسٹمرز کو سزا دیتی ہے
