تتلی اور پتنگا دونوں ہی کیڑے (Insects) ہیں۔ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ دونوں کا جسم تین حصوں سر، چھاتی اور پیٹ پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کے پاوؤں کے تین جوڑے ہوتے ہیں۔ دونوں ہی کیڑوں کے کلاس(Class Insecta) کے آرڈر لیپیڈوپٹیرا(Order Lepidoptera) سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کو لیپیڈوپٹیرا اس لیے کہتے ہیں کہ ان کے پروں پر سکیل (Scales) ہوتے ہیں۔
پاکستان میں اب تک تتلیوں کے چار ساڑھے چار سو جب کہ پتنگے کی سیکڑوں اقسام(Species) ریکارڈ ہوچکی ہیں۔
اب آتے ہیں اپنی اصل بات کی طرف کہ تتلی اور پتنگے میں کیا فرق ہے؟
٭ اکثریت میں تتلیاں دن کے وقت ایکٹیو ہوتی ہیں جب کہ پتنگے رات کو ایکٹیو ہوتے ہیں۔
٭ تتلیاں اکثریت میں عام طور پر آرام کے وقت اپنے پروں کو ہوا میں کھڑا کر دیتی ہیں جب کہ زیادہ تر پتنگے آرام کے وقت اپنے پروں کو اس طرح رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
٭ تتلیاں زیادہ رنگین اور خوب صورت ہوتی ہیں جب کہ پتنگے اتنے رنگین نہیں ہوتے ۔
٭ تتلیوں کے پاس لمبے انٹینے (Antennae) ہوتے ہیں جس کے آخر میں ایک چھوٹا سا کلب(Club or Knob) ہوتا ہے، جب کہ پتنگے میں چھوٹے پنکھ(Feathery) والے انٹینا ہوتے ہیں۔
٭ نشوونما کے مراحل (Developmental Stages) میں تتلیوں کا ’’پیوپا‘‘(Pupa) سخت پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے…… جب کہ پتنگے کا ’’پیوپا‘‘ (Pupa) ریشم کا ہوتا ہے…… جسے سائنس کی زبان میں’’کوکون‘‘(Cocoon) کہا جاتا ہے۔
…………………………………….
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔