انگریزی زبان کی ویب سائٹ "thetealmango.com” کے مطابق "Shumukh” دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق "Shumukh” کی انتظامیہ نے ’’گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں اپنا نام درج کرنے کی خاطر پرفیوم کی شیشی پر سب سے زیادہ ہیرے لگائے۔ اس کی ایک شیشی کی قیمت 1.29 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ پرفیوم کی اولین نمائش برج الخلیفہ میں کی گئی تھی۔
اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کی خوش بُو جلد پر 12 گھنٹے تک جب کہ کسی بھی قسم کے کپڑے پر 30 دن تک سونگھی جاسکتی ہے۔