معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق دُبئی (Dubai) کی حکومت نے عام شہریوں کو وزن کم کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب پیش کش کی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق حکومت کی پیش کش کچھ یوں ہے کہ دُبئی کا جو بھی شہری ایک کلو گرام تک وزن میں کمی لائے گا، حکومت بدلے میں اُسے 3 گرام سونا دے گی۔
دوسری طرف "time.com” کی 29جولائی 2014ء کی شایع شدہ ایک سٹوری کے مطابق 18 سال سے کم لحیم شحیم بچوں کے لیے یہ پیش کش دو چند ہے۔ یعنی اگر 18 سال سے کم موٹا بچہ اپنا وزن 1 کلو گرام کم کرے گا، تو حکومت اُسے 6 گرام سونا دے گی۔