معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ایک دفعہ ایک امریکی نے "Red Bull” کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جواباً کمپنی کو پورے 13 ملین ڈالر مقدمہ دایر کرنے والے کو جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑے۔
جاننا چاہیں گے کہ ریڈ بُل والوں سے کیا کوتاہی ہوئی تھی؟
ویب سائٹ کے مطابق ریڈ بُل کی ٹیگ لائن ہے”It gives you wing” مذکورہ امریکی نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا کہ مَیں نے ریڈ بُل کا کین خریدا اور پینے کے بعد میرے پَر نہیں نکلے۔ عدالت نے اُس کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریڈ بُل انتظامیہ کو جھوٹی اشتہار چلانے کی پاداش میں پورے 13 ملین ڈالر ادائی کی سزا سنائی۔