مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ شاید ہی کسی نے نہ دیکھی ہو۔ مونا لیزا کی اس پینٹنگ کا تذکرہ اب تک کئی فلموں، نظموں، کہانیوں اور افسانوں میں کیا گیا ہے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ مونا لیزا کی مذکورہ پینٹنگ کتنے عرصہ میں مکمل ہوئی؟ آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن مونا لیزا کی پینٹنگ مکمل کرتے کرتے اس کے خالق اور مایہ ناز اطالوی آرٹسٹ ’’ لیونارڈو‘‘ کو دس سال تک کا طویل عرصہ لگا۔