معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ایک تحقیق میں یہ پتا چلایا گیا ہے کہ جس طرح بلڈ گروپ لوگوں کا ایک دوسرے سے مختلف ہے اسی طرح اُس مخصوص بلڈ گروپ کے حامل افراد کی خصوصیات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔
جیسے مذکورہ تحقیق کے مطابق پتا چلا ہے کہ جن لوگوں کا بلڈ گروپ اے پازیٹو (+A) ہوتا ہے ان میں سے بیش تر میں اچھی لیڈر شپ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔
اس طرح اے نیگٹو (-A) گروپ والوں میں سے بیش تر سخت کام کرنے والے ہوتے ہیں۔
بی پازیٹو (+B) گروپ والوں میں سے بیش تر میں قربانی (Sacrifice) دینے کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔
بی نیگٹو (-B) گروپ والے زیادہ تر غیر لچک دار اوراُداس ہوتے ہیں۔ نیز ان میں سے بیش تر میں خود غرضی کا مادہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اُو پازیٹو (+O) گروپ والوں میں سے بیش تر ہر کسی کی مدد کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
اُو نیگٹو (-O) گروپ والوں میں سے بیش تر تنگ نظر ہوتے ہیں۔
اے بی پازیٹو (+AB) گروپ والوں میں سے بیش تر سمجھنے میں بہت مشکل ہوتے ہیں۔
اے بی نیگٹو (-AB) گروپ والوں میں سے بیش تر ذہین اور تیز ہوتے ہیں۔