عبدالوحید اپنے ایک تحقیقی مقالہ میں جنوبی افریقہ کے ایک عجیب و غریب کھیل کے بارے میں رقم کرتے ہیں: ’’جنوبی افریقہ کے شہر جرسٹن میں ہر سال مینڈکوں کی چھلانگوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔ مقابلے میں شریک مینڈکوں کے جاکی یعنی مالک بھی ہوتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک خاتون جاکی کے مینڈک نے 9میٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک چھلانگ لگائی اور اس خاتون کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔ مقابلے کے دوران مینڈکوں کے مالک انہیں طویل چھلانگ پر اُبھارنے کے لیے شہنائی بجاتے ہیں۔‘‘
مینڈکوں کی مدد سے کھیلا جانے والا عجیب و غریب کھیل
