آج گروور کلیو لینڈ (Grover Cleveland) امریکہ کے 22ویں اور 24ویں صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں، لیکن بہت کم لوگ ان کے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں آنے والے موڑ کے بارے میں جانتے ہیں۔ 1871ء سے 1874ء کے دوران میں نیویارک کے ’’کاؤنٹی ایری‘‘ میں داروغے کی حیثیت نے انہوں نے دو مجرموں کو خود پھانسی چڑھائی تھی۔ یوں ان کا کردار تاریخ میں ایک جلاد کے طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مشہور ہوگیا۔