معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "didyouknowfacts.com” کے مطابق "Betty White” وہ واحد خاتون اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹی وی سکرین پر 70 سال تک لوگوں کی تفریح کا سامان کیا اور خواتین میں سب سے زیادہ وقت ٹی وی سکرین پر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے 1939ء کو اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ 2014ء کو اس کا نام "Guinness Book of World Records” میں درج کیا گیا۔ یوں وہ مسلسل سات دہائی (70 سال) ٹی وی سکرین پر عوامی تفریح کا سامان کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس خاتون کا تعلق امریکہ سے ہے اور یہ بیشتر مزاحیہ کردار میں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں۔
ٹی وی سکرین پر سب سے زیادہ عرصہ گزارنے والی خاتون
