دنیا کے مختلف ممالک میں مرنے والوں کے حوالے سے مختلف رسوم ادا کی جاتی ہیں۔ اس حوالہ سے ایمسٹر ڈیم کی ایک رسم قابلِ تحریر ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق ایمسٹر ڈیم (Amsterdam) میں جب کوئی لاوارث شخص مرتا ہے، یعنی مرتے وقت جب اس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں ملتا،، تو ایمسٹر ڈیم کی روایات کے مطابق مقامی شاعر مرنے والے کی خاطر ایک مرثیہ لکھتا ہے اوراس کی تجہیز و تکفین کے وقت شاعر اسے خوش الحانی سے پیش کرتا ہے۔