چھے جولائی1984ء کو بھارتی اغواشدہ ہوائی جہاز نے لاہور اے ئرپورٹ پر لینڈنگ کی ۔ ہائی جیکروں نے اکالی دل تنظیم کے سر کردہ رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ طیارے میں 255 مسافر سوار تھے جو سرینگر سے نئی دہلی جارہا تھا لیکن راستے میں ہی اس کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔ بعدازاں ہائی جیکرز نے پاکستانی حکام کو سرینڈر کردیا۔