پانچ جولائی 1977ء کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیاء الحق نے 1973ء کے آئین کو معطل کر کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ختم کر دیا۔ اس دن وزیر اعظم بھٹو کی حکومت ختم کر دی گئی۔ جنرل ضیاء الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی پر مارچ 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں مارشل لا لگا دیا اور 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا وعدہ کیا۔