5 اپریل کو جاپان کی تاریخ میں ایک یادگار دن کی حیثیت حاصل ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 5 اپریل 1998ء کو نیہون (جاپان) میں "آکاشی کائکیو” پُل (Akashi-Kaikyo Bridge, Japan) مکمل ہوا تھا۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا معلق پل (Suspension Bridge) ہے۔
"roadtraffic-technology.com” کی ایک تحقیق کے مطابق یہ پُل چھے رویہ ہے اور اس کی مکمل لمبائی 3,911 میٹر ہے۔ اس کو مکمل ہونے میں 10 سال کا عرصہ لگا۔ اس پر تعمیراتی کام کا آغاز 1988ء کو ہوا تھا جب کہ یہ مکمل 1998ء کو ہوا تھا۔ اس پُل پر روزانہ کی بنیاد پر 23,000 گاڑیاں باآسانی گزر سکتی ہیں۔ اس میں 286 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان اور 8.5 شدت کے زلزلے کو سہنے کی صلاحیت موجود ہے۔