دوم مارچ کو میخائل گورباچوف پیدا ہوئے۔
“timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے میخائل گورباچوف 2 فروری 1931ء کو روس میں پیدا ہوئے۔ گورباچوف ’’سوویت یونین‘‘ کے نہم اور آخری راہنما ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق گورباچوف نے سنہ 1955ء کو ’’ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی‘‘ سے لاء میں گریجویشن کیا۔ یونیورسٹی ہی میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ آپ کو امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان ’’سرد جنگ‘‘ کے خاتمے کا اعزاز حاصل ہے۔ (یہ الگ بات ہے کہ “کنٹرولڈ میڈیا” کی منفی تشہیر کی وجہ سے بیشتر لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں، لفظونہ انتظامیہ)
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کو 1989ء میں “Otto Hahn Peace Medal” اس کے بعد 1990ء میں نوبل پیس پرائز اور 1992ء میں “Harvey Prize”مختلف یونیورسٹیوں سے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آپ کو پوری دنیا میں کئی ایک اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ آج کل آپ “Union of Social Democrats” سے وابستہ ہیں، اس کی بنیاد آپ نے 2007ء کو رکھی تھی۔




تبصرہ کیجئے