وکی پیڈیا کے مطابق شاداب خان (Shadab Khan)، مشہور پاکستانی کرکٹر، 4 اکتوبر 1998ء کو میانوالی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
محدود اووروں کے کھیل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (PSL) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرتے ہیں۔ گھریلو کرکٹ میں ناردرن کے لیے کھیلتے ہیں۔ ایک اچھے آل راؤنڈر ہیں۔ پاکستان کے بہترین فیلڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔ 2022ء تک پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔ 23 جنوری 2023ء کو پاکستانی کرکٹ کوچ اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی ’’ملائکہ ثقلین‘‘ سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔