وکی پیڈیا کے مطابق ہاشم آملہ (Hashim Amla) مشہور کرکٹر، 31 مارچ 1983ء کو ڈربن، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں جن کا شمار دورِ جدید کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ خاص کر یک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں آملہ کی بلے بازی ریکارڈ ساز ہے۔
ہاشم آملہ یک روزہ مقابلوں میں سب سے کم اننگز میں 2000, 3000, اور 4000رنز بنانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوسطا ً ہر 6 اننگز میں سنچری سکور کی ہے، جو تاریخ کے تمام بلے بازوں میں بہترین اوسط ہے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی افریقہ کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
بیٹنگ اوسط ٹیسٹ میں 52.40، یک روزہ میں 55.21، فرسٹ کلاس میں 51.70 اور لسٹ اے میں 45.71رنز ہے۔