وکی پیڈیا کے مطابق گیتا بسرا (Geeta Basra) بھارتی فلمی اداکارہ، 13 مارچ 1984ء کو پورٹس ماؤتھ، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔
کشور نامت کپور ایکٹنگ سکول سے اداکاری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ 2006ء میں عمران ہاشمی کی ہیروئن کے کردار میں فلم ’’دل دیا ہے‘‘میں جلوہ گر ہوئیں۔ 2007ء میں ایک بار پھر عمران ہاشمی کی ہیروئن کی شکل میں فلم ’’دا ٹرین‘‘ میں دکھائی دیں۔ 29 اکتوبر 2015ء کو بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ’’دل دیا ہے‘‘، ’’دا ٹرین‘‘، ’’ضلع غازی آباد‘‘، ’’سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ‘‘ وغیرہ قابلِ ذکر فلمیں ہیں۔ انگلستانی شہریت رکھتی ہیں۔
(ان سطور کو وکی پیڈیا انگریزی سے امجد علی سحابؔ نے ترجمہ کیا ہے)