وکی پیڈیا کے مطابق محمود عبدالرزاق حسن فضل اللہ المعروف شیکابلا (Shikabala) مشہور مصری فٹ بالر، 5 مارچ 1986ء کو اسوان، مصر میں پیدا ہوئے۔
مصری پریمئر لیگ کلب "Zamalek” کے علاوہ مصر کی قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔ مصری کلب کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پوزیشن رائٹ ونگر کی ہے لیکن سنٹرل اٹیکنگ مڈفیلڈر اور لیفٹ ونگر کی پوزیشن پر بھی کھیل سکتے ہیں۔
ایفا (Egyptian Football Association) کے ’’پلیئر آف دی ائیر 2013ء‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔