وکی پیڈیا کے مطابق صلاح الدین ایوبی (Salahuddin Ayyubi) ایوبی سلطنت کے بانی، 4 مارچ 1193ء کو دمشق میں انتقال کرگئے۔
ایک روایت کے مطابق 1137ء اور دوسری کے مطابق 1138 ء میں تکریت میں پیدا ہوئے۔ پورا نام الناصر صلاح الدین بن یوسف بن ایوب ہے، جنھیں عام طور پر صلاح الدین ایوبی کے نام سے جانا جاتا ہے۔نہ صرف تاریخِ اسلام بلکہ تاریخِ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکم رانوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی زیرِ قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔ اپنی بہادری، فیاضی، حسنِ خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فاتحِ بیت المقدس بھی کہلائے جاتے ہیں، جنھوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو ان سے آزاد کروا لیا تھا۔