معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’الزبتھ ٹیلر‘‘ (Elizabeth Taylor) مشہور امریکی اداکارہ، 27 فروری 1932ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔
1942ء کو فلم "Theres One Born Every Minute” سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔ 1960ء کو انھیں "Butterfly 8” میں ایک کال گرل کے کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے آسکر ایوارڈ ملا۔ گو کہ انھوں نے برملا کہا تھا کہ مذکورہ فلم انھیں بالکل پسند نہیں۔ 1963ء کو "Cleopatra” فلم کی شوٹنگ کے دوران میں فلم کے ہیرو "Richard Burton” کے عشق میں مبتلا ہوگئیں۔ بالآخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 1966ء کو اداکارہ کو دوسرا آسکر ایوارڈ "Whos Afraid of Virginia Woolf?” میں بہترین اداکاری کے عوض ملا۔
23 مارچ 2011ء کو انتقال کرگئیں۔