وکی پیڈیا کے مطابق اے بی ڈیویلیئرز (AB de Villiers) مشہور جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی، 17 فروری 1984ء کو پریٹوریا، جنوبی افریقہ میں پید اہوئے۔
مکمل نام ’’ابراہام بنجامن ڈیویلیئرز‘‘ ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2015ء کو میچ کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر بنائی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ ہی میں 2015ء کو محض 31 گیندیں کھیل کر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔
114 ٹیسٹ میچوں میں 54.5 رنز کے اوسط سے 8765 رنز بنائے۔ 228 ون ڈے میچوں میں 53.5 کے اوسط سے 9577 رنز بنائے۔ اس طرح 78 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 26.1 کے اوسط سے 1672 رنز بنائے۔