معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق توکل کرمان (Tawakkol Karman) انسانی حقوق کی نمایندہ یمنی خاتون، صحافی اور الاصلاح پارٹی کی سینئر رکن، 7 فروری 1979ء کو یمن میں پیدا ہوئیں۔
یمن جہاں تقریباً 33 سال آمریت کا راج تھا، ایسے ملک میں جمہوریت کے حق میں اور آمرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت کا سہرہ اس بلند حوصلہ خاتون کے سر جاتا ہے ۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کامرس میں انڈر گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، پھر صنعا یونیورسٹی سے پولی ٹیکل سائنس میں گریجویشن مکمل کیا۔ 2012ء میں کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی گئی۔